آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر مدثر کے گھرآمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اورکزئی ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر مدثر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ، شہید میجر کے گھر آمد کے موقع پر آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ کے حب الوطنی سے لبریز جذبات کو سراہا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اظہار تعزیت کیلئے شہید میجر مدثر کے گھر اورکزئی ایجنسی گئے جہاں شہید کی بیوہ اور والدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہید کے والدین نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔یواین پی کے مطابق آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ کے حب الوطنی سے لبریز جذبات کو سراہا اور کہاکہ ایسے بہادر والدین کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔واضح رہے کہ میجر مدثر نے 22 مارچ کومرک کلایامیں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیاتھا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes