مجید نظامی کے جانے سے پاکستان کی صحافت میں جو خلا پیدا ہو چکاہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا شہباز تبسم

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

pic-1
جھنگ(شفقت سیال) ڈاکٹر مجید نظامی ہم سے جدا ہو گئے ان کے جانے سے پاکستان کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا ۔ حاجی محمد شہباز تبسم گزشتہ روز منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ نوائے وقت ڈاکٹر مجید نظامی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے جھنگ پریس کلب جھنگ میں ان کی صحافتی خدمات اور رحلت پر تعزیتی اجلاس چےئرمین پریس کلب شیخ غلام اکبر کی زیر صدارت ہوا ۔ جس میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد شہباز تبسم نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی صحافتی خدمات کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا ان جیسے مدبر اور معاملہ فہم انسان کم ہی ہوتے ہیں ۔ صحافت سے ہٹ کر وہ ایک اچھے انسان تھے اور معاشرے میں ہر کسی دکھ درد میں شریک ہوتے تھے ۔ ان کے جانے سے پاکستان کی صحافت میں جو خلا پیدا ہو چکاہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا ۔ اجلاس جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر چوہدری عبد الوحید ، نائب صدر مرزا یامین ، اخلاق قریشی ، محمد معصوم احمد،محمد بلال شہباز ، اکمل ملک ، وحید ملک ،قمر بھٹی ، آصف منور ، آصف چوہان ، ڈاکٹر یاسین ، عدنان قریشی ،جاوید گوانس سمیت جھنگ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے تمام اراکین و عہدیدران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آخر میں ڈاکٹر مجید نظامی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes