رائیونڈ، چینی مہنگی فروخت کرنے والےمتعدد دکاندار رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی) تحصیل رائیونڈ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کا مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد دکانداروں کو چینی مہنگی فروخت کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ھوالات میں بند مقدمات درج، 75تھیلے چینی بحق کار ضبط دکان سرسیل،گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل روائیونڈ کے محتلف علاقوں میں خریداری کروانے اور عوامی شکایات پر سرکاری ریٹ سے چینی مہنگی فروخت کرنے والے رائیونڈ روڑ موضع آرائیاں کے دکاندار اکبر علی، اورسپر سٹور،مرسلین سٹور کو سرکاری ریٹ سے مہنگی چینی فروخت کرنے کے جرم میں سرکل رائیونڈ میں مقد مات درج پولیس نے ملزم اکبر علی سمیت تیں دکانداروں کو موقع پر گرفتار کرلیا ملز مان پنجاب حکومت کے دیئے ہوئے ریٹ سے زیادہ مہنگی چینی فروخت کررہے تھے،75تھیلے چینی بحق سرکار ضنط دکان سرسیل،عوامی شکایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ملزم کے خلاف خود نوٹس لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوز اور کھانے کی مہنگی اشیاء ریٹ لسٹ سے زیادہ اور چارجز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی حکومت پنجاب کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق جینی آٹا ودیگر اشیاء عوام کا قانونی حق ہے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کہا شکایات کی صورت میں مجھ سے فون پررابطہ کریں اور میرے دروازے 24 گھنٹے غریب عوام کے لئے کھلے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题