پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں،میاں محمد الیاس

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

پاکستانیوں کادل مسلح افواج اور دفاعی ادراوں کے ساتھ دھڑکتاہے،سید آصف عباس
لاہور (یو این پی)پاک فوج سے اظہار یکحہتی کے لیے مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کا اجلاس زیر صدارت میاں محمد الیاس منعقد ہوا اجلاس میں چیرمین پریس کلب سید آصف رضا،جنرل سیکرٹری اللہ وسایا سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک مشرف حسین صابری سمیت دیگر ممبران وعہدیداران نےشرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے آفس میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس منعقد ہوا صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس ،جنرل سیکرٹری اللہ وسایا جھبیل،چیرمین سید آصف عباس،سینئر واِس چیرمیں محمد ارشاد نول،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذیشان بھٹی، سپشل سیکرٹری اسد رانا، ممبر ڈاکٹر تنویراحمد،فنانس سیکرٹری ڈاکٹرساجد، ڈاکٹراسلم، کمیرہ مین مرزا حسنات ,اور فھیم گجر نے شرکت کی اجلاس میں صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی بدولت ہی ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں ہم سکون کی نیند سوتے ہیں اور ہماری سرحدوں پر ہماری مسلح افواج جاگ رہی ہوتی ہے ۔سیلاب ہو یازلزلہ پاک فوج عوام کی حفاظت اور مدد کےلیے ہمہ وقت تیار رہتی ہےپاک فوج پرتنقید کرنےوالےاسلام اور پاکستان کےدشمن ہیں چیرمین پریس کلب سید آصف عباس نےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہر پاکستانیوں کادل مسلح افواج اور دفاعی ادراوں کے ساتھ دھڑکتاہے ملک پرقربان ہونیوالے شہیدوں کےمجسمےجلانےاورجی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے ۔تاہم اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک مشرف حسین صابری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری فوج اور سکیورٹی ادارے ہیں ہم پاک فوج کوبدنام کرنےوالوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ہمارے بڑے ہمارے بھائی اؤر بچے مسلح افواج میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور میری آئندہ آنے والی نسلیں بھی اس ملک کی سرحدوں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے فرائض کی رہ میں جام شہادت نوش کرتے ہوئے آس ملک وقوم کا نام روشن کیا اؤر کرتے رہیں گے جنرل سیکرٹری اللہ وسایاجھبیل کاکہناتھاکہ دشمن کی جارحیت ہو یااندرونی بیرونی مسائل،دہشتگردی کےخلاف جنگ ہویاپاکستان دشمن عناصر کی سازشیں پاکستان کےاداروں کاجواب ہمیشہ بہت مضبوط اور شفاف رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ آج الحمدللہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی کی راہ پرگامزن ریاست کےطورپرجاناجاتاہےہماری افواج اور سکیورٹی اداروں کاوطن عزیز کےبیرونی دشمنوں سےففتھ جنریشن وار کاسامنہ ہے پاکستان قوم اور فوج کااتحاد ہی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کاضامن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog