یونس خان کی شاندار بیٹنگ پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

11
گال(یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار سینئر بلے باز یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی، اس کے علاوہ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں جاوید میانداز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، 24 سنچریاں بنا کر محمد یوسف کے ہم پلہ ہو گئے۔ یونس خان میچ کے دوسرے روز 177 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس دوران انہوں نے ایک چھکا اور 15 خوبصورت چوکے بھی لگائے اور 331 گیندوں کا سامنا کیا۔ انکو 177 کے انفرادی سکور پر پریرا نے ویتھانگے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ یونس خان نے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ یواین پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے، انہوں نے 25 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ گال میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی 24 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے جاوید میانداد، وریندر سہواگ، کیون پیٹرسن اور لینگر کی 23سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، 24 ویں سنچری کے ساتھ ہی یونس خان محمد یوسف، گریگ چیپل اور ویون رچرڈز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme