بی آر آئی اور یوریشین اکنامک یونین کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے، شی 

Published on November 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)   چین کے  صدر شی جن پھنگ نے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی قومی ڈوما کے چیئرمین ولودین سےملاقات کی۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال انہوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ  دو بالمشافہ ملاقاتں کیں جن میں تفصیلی  تبادلہ خیال کیا گیا  نیز  چین – روس  جامع اسٹرٹیجک  تعاون اور تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے پر متعدد  نئے اتفاق رائے  طے کیےگئے۔ قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ،چین -روس تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  امید کی جاتی ہے کہ روسی قومی ڈوما اور چین کی قومی عوامی کانگریس قانون سازی کے تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنائیں گی، دونوں ممالک کی مقننہ کی خصوصی کمیٹیوں اور پارلیمنٹیرین فرینڈشپ گروپس کے کردار کو مکمل طور پر بروے کار لائیں گی تاکہ  دوطرفہ تعاون کے لیے مزید مکمل قانونی مدد فراہم کی جا سکے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے اور شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور جی 20 جیسے کثیر الجہت پلیٹ فارمز میں مواصلات اور تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔ولودین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں روس اور چین کے تعلقات  تاریخ کی بہترین سطح پر  ہیں۔ روسی قومی ڈوما میں تمام سیاسی جماعتیں چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی ترقی کی حمایت کرنے پر  متفق ہیں۔ روس دونوں ممالک کی مقننہ اور جماعتوں کے  مابین  تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو  عملی طور پر نافذ کرنے، نیز  عوامی دوستی اور باہمی اعتماد کو مضبوط  کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ نئے دور میں روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط قانونی ضمانت فراہم کی جائے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں  خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy