عمران خان اور آصف زرداری کی قصور واقعہ کی مذمت ،پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کر لی

Published on August 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

333
قصور(یو این پی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کےمطابق جونہی میڈیا نے قصور میں دو سو اسی بچوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ اُٹھایا تو سیاسی رہنماؤں کی طرف سے ردعمل بھی سامنے آنے لگا ہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک  اور تکلیف دہ ہے اُنہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب سے واقعہ کی مکمل رپورٹ  بھی طلب کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے اس واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کراد ی ہے۔دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے اُن کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورپولیس متاثرین  کوخاموش کرانے کی کوشش کررہی ہےجوکہ  انتہائی افسوسناک  ہے اگربچوں کودرندوں سے محفوظ نہ کیاتو دنیا میں غیرمہذب کہلائیں گے  ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes