سنی لیون ’’سلمان خان ‘‘کے ساتھ جلوے بکھیرنے کی خواہاں

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

11ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہر اداکارہ کی پہلی آرزو ہوتی ہے اور کیوں نہ ہوں آخردبنگ خان کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے،حال ہی میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم کک نے عامر خان کی فلم کا ریکارڈ بھی توڑا ہے،اسی کو دیکھتے ہوئے کینیڈین نژاد بیباک اداکارہ سنی لیون نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سنی لیون نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتیں کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہیں اپنے ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے۔ ہر آدمی کی طرح انہیں بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے انہیں تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔یواین پی کے مطابق کینیڈین نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی ترجیح کام کا حصول ہے، انہوں نے پسندیدہ لوگوں کی کوئی فہرست نہیں بنائی ہے۔ اگر انہیں بھی بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو یہ بہتر ہوگا، دوسری صورت میں وہ ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو پیشہ وارانہ طور پر پوری طرح سے اپنے کام کے ذریعے منزل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بھی کام کر سکیں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ یہ موقع مل بھی پائے گا یا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes