عمران خان کو اپنے مطالبات کے حل کیلئے مذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے ۔سید یوسف رضا گیلانی

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

Demotix 17th February 2012
اسلام آباد (یو این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کواپنے رویہ میں لچک کا مظاہر ہ کرنا چاہیے کیونکہ سیاست میں کوئی طے شدہ قواعد وضوابط نہیں ہوتے اورانھیں اپنے مطالبات کے قابل عمل حل کے لئے مذاکرات کی میزپر بیٹھنا چاہیے ۔سید یوسف رضا گیلانی نے ’یو این پی‘‘ سے بات چیت میں اپنے نقطہ نظرکا دفاع میں ونسٹن چرچل کے قول کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیاست روزمرہ معاملہ ہے حتی کہ اس میں ایک ہفتہ بھی بہت طویل ہے‘‘ ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کا اپنا اپنا موقف ہے اور وہ سختی سے اس پر ڈٹے ہوئے ہیں لیکن انہیں جلد یا بدیر مذاکرات کی میز پرآنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کیلئے جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، حکومت کو صورتحال سے نکلنے کیلئے نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے عالمی تناظر میں بھی کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، ہمیشہ نرم گوشے رکھے جاتے ہیں تاکہ جمہوری روایات ایک باوقار انداز میں پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا ادراک اگر بروقت کیا جاتا تو مشکلات سے بچا جا سکتا تھا، اگر عمران خان لانگ مارچ پر بضد ہیں تو پھر انہیں آئینی تقاضوں کے مطابق یقین دہانی کرانی ہوگی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سربراہ کے طور پر قومی اہمیت تمام امور پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے، جمہوری طرز حکومت میں لانگ مارچ، ہڑتال اور احتجاج جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن امن و امان کی صورتحال کوسبوتاژ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی صورتحال اور انتخابی تقاریر میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں پختہ یقین ہے کہ سیاست میں دوہرے معیار سے شکوک و شبہات اور غلط فہمی جنم لیتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes