گیس چوروں کیخلاف مہم تیز ، کراچی حید ر آباد اوربدین میں چھاپے

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments


حیدر آباد اور بدین کے علاقے میں 4سی این جی اسٹیشنز سیل ، ایف آئی آ ر در ج
کراچی (یوا ین پی) سوئی سدرن گیس نے کراچی ، حیدرآباد اور بدین کے علاقے میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی کی جس کے دوران 4سی این جی اسٹیشنز کو سیل کردیا گیا جبکہ کراچی کی ایک گار،مینٹ فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش والے دنوں میں گیس چوری کر کہ سی این جی اسٹیشنز کھولے رکھنے والے مالکان کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 4 سی این جی اسٹیشنزکو سیل کردیا ہے، جبکہ متعدد سی این جی اسٹیشنز پر نگرانی شروع کردی ہے۔ سیل کئے جانے والے سی این جی اسٹیشنز میں میسرز الفلاح سی این جی اسٹیشن حیدر آباد بائی پاس، رفیق سی این جی اسٹیشن سپر ہائی وی ، بابا سی این جی اسٹیشن بدین اور کوہستان سی این جی اسٹیشن نوری آباد شامل ہیں۔ سیل کیئے گئے سی این جی اسٹیشنز کو پہلے مرحلے میں 48 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا غیر قانونی عمل جاری رکھا تو سزا کے طو ر پر ان کے اسٹیشن کی گیس بندش کا دورانیہ بڑھادیا جا ئیگا اور ان کا لائیسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے سیل کی کی گئی سی این جی اسٹیشنز پر کاؤنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت لوڈ چیکنگ کے بعد لوڈ کی رقم چارج کی جائے گی،دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کی ایک گارمینٹ فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں گارمینٹ فیکٹری مالک گھریلو کنیکشن پر گارمینٹ فیکٹری چلا رہا تھا ۔لہذا صارف کا کنیکش کاٹ دیا گیا اور گیس لوڈ کے حساب سے ریکوری چارج بھی کی گئی۔ جب کہ ایسے صارفین کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کمرشل مقاصد کے لئے وہ آر ایل این جی پر کنکشن حاصل کرنے کے لئے درخواست دیں ۔سی جی ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر رٹائرڈ محمد ابو ذر نے کہا ہے کہ گیس چور صنعتی ہو ، کمرشل ہو یا گھریلو بحرحال سب چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی چوری سے کمپنی کی مالی حالت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes