آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی میں تقریب

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

01
وہاڑی( یواین پی)آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی میں تقریب کا اہتمام ڈی سی وجواد اکرم ، ڈی پی او صاد ق علی ڈوگر ،ایم پی اے یوسف کسیلیہ ایم این اے کے بھائی چودھری زاہد اقبال اے ڈی سی رافد احمد ملہی ،اے سی عمران منیر بھٹی ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید نے خصوصی شرکت کی تقریب کا اہتمام مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کی طرف سے کیا گیا صدر ڈسٹرکٹ بار مہر شیر بہادرلک، جنرل سیکریٹری شہزاد نواز ، سینےئر وکلاء مظہر محمود گھمن ، میاں عبدالغفور، عبدالخالق بھٹی ،ملک اختر ندیم ، جعفر جاوید وصلی ،نذیر سنگھیڑا،حماد رضا جٹ ،افتخار چودھری ،بابر منطور دوگل، معظم کمبوہ ، امین صابر ، رانا شعیب اصغر،نصیر بھٹی،میاں افضل برکات اورلائر فورم کے صدر راؤسجاد الرحمن ،سمیت وکلاء کی بڑی تعداد شریک تھی ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ٹی او آئی اینڈایس شاہد سلیمی بھی اس تقریب میں شریک تھے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار مہر شیر بہادر لک ، جنرل سیکریٹری شہزاد نواز نے ڈی سی او جواد اکرم ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رافد احمد ملہی ، زاہد اقبال چودھری نے پرچم کشائی کی اور بعد ازاں بارروم سے ڈی سی اوکمپلیکس تک واک کی قیادت کی۔اس موقع پر صدر دسٹرکٹ بار مہر شیر بہادر لک اور جنرل سیکریٹری شہزاد نواز چودھری نے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی وکلاء کا کردار نہایت اہم رہا ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی اس شعبہ سے منسلک تھے اور انہوں نے پاکستان کا مقدمہ زبردست طریقہ سے لڑا اور بالآخر ایک آزادمملکت حاصل کرنے میں کامیاب رہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes