پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے ؛اعتزاز احسن

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

06
اسلام آباد (یوا ین پی)  پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے، حکمران جتنا راہ فرار اختیار کریں گے گھنٹی ٹن ٹن کرتی رہے گی، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ہی اتفاق کرنا ہو گا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک مقدمے کی پیروی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہونا غیر سنجیدگی کی انتہا ہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ہی اتفاق کرنا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر بہت لچک دکھا دی ہے۔ اس ماہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب کر لیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج ایک ہی دھارے میں تبدیل ہو جائے۔ شریف برادران اور دیگر کو سخت احتساب کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔ مراد علی شاہ نوجوان وزیر اعلیٰ ہیں انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہئیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes