دہشت گردی کی روک تھام

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

Andleeb
حکومت اور فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ اچھا اقدام ہے یہ آپریشن اسی وقت شروع کر دینا چاہئیے تھا جب ان ظالموں نے ہمارے فوجی نوجوانوں کی گردنیں کاٹ کر انہیں شہید کر دیا تھا ،بلکہ جس دن انہوں نے پاکستان کے اندر ایک اور پاکستان قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پہلا خود کش دھماکہ کیا تھا اسی وقت حکومت پوری قوت سے ان کے خلاف آپریشن کرتی تو آج ملک کو جو بدنامی اٹھانی پڑی اس سے بھی بچت ہو جاتی اور بہت سے بے گناہ افراد موت کے منہ سے بچ جاتے مگر ان دہشت گردوں کے حامیوں نے وقت گزارنے کیلئے مذ اکرات کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد نہ اسلام آباد محفوظ رہا نہ کراچی ،ویسے تو ہمارے ہرادارے میں دہشت گرد موجود ہیں ۔سیاست سے لے کر ایک عام سے ادارے میں ایسے ایسے افراد موجود ہیں جن کی دہشت سے شریف انسان کانپ جاتے ہیں جن کی موجودگی سے نہ عوام کو انصاف مل سکتا ہے نہ ہی تکلیف سے انہیں تجات مل سکتی ہے،جنہوں نے لوٹ مار کو اپنا پیشہ بنا رکھا ہے جنہوں نے سرکاری دفاتر کو گھر اور گھروں کو دفتربنا رکھا ہے ایماندار شخص جو پاکستان بننے سے پہلے بھی غریب تھا اور آج بھی غربت کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ،جبکہ اس کے مقابلے میں ایک سرکاری ملازم عیش و عشرت میں زندگی بسر کر رہا ہے عوام کے نام پر ووٹ مانگ کر اسمبلیوں میں جانے والے عوام کے پیسے کو لوٹ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بناتے رہتے ہیں ۔ایک محنتی ایماندار غریب انسان پاکستان میں رہتے ہوئے تمام عمر ایک مکان نہیں بنا سکتا جبکہ ہمارے سیاستدان اور سرکاری ملازموں نے بیرون ملک محل و ہوٹل خرید لیے کیا ان سے بھی بڑا کوئی دہشت گرد ہو گاکہ لوٹ مار نظر آنے کے باوجود کوئی قانون انکے خلاف حرکت میں نہیں آتااور نہ ہی کسی میں اتنی جرات ہے کہ وہ ان سے پوچھ سکے کہ اتنی دولت کہاں سے آئی کیوں کہ پوچھنے والے خود ڈر پوک ہو چکے ہیں۔پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے آپریشن شروع کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ جو سیاسی جماعتوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنہوں نے لوٹ مار کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ان کے خلاف کون آپریشن کرتا ہے تا کہ ہم معاشی طور پر بھی مستحکم ہو کر غربت کے اندھیروں کو کہیں دور دفن کر سکیں اور دہشت گردی کی روک تھام بھی ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme