شہیدپولیس اہلکاروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،محمد شہباز شریف

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments
33
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ادارہ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں ان پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اتوار کے روزیہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان اہلکاروں کی شہادت اور پولیس کے دیگر اہلکاروں پر مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے والی تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ان شہداء کے قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog