وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چینی وفد کی ملاقات،اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرخادم اعلیٰ کو مبارکباد

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چینی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کوجلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔چینی وفد نے اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرشہباز شریف کو مبارکباد بھی دی۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا چینی وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چین کے صدراوروزیراعظم کاپاکستان کے عوام کےلئے تحفہ ہے،منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے،ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز اہم سنگ میل ہے۔اس موقع پر صدر نورینکو گروپ کا کہنا تھا کہ مجھے ”شہباز اسپیڈ “کے عملی مشاہدے سے بہت خوشی ہوئی ،آپ کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیر معمولی ہے۔ہم اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرشہباز شریف کو مبارکباددیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy