اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین کے چچا انتقال کرگئے

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

CEاربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین کے چچا انتقال کرگئے
کراچی ( یواین پی) اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین کے چچا حسنین حبیب طویل علالت کے باعث رضائے الہٰی سے آج بتاریخ 2 جولائی 2016 ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ امریکہ میں کل ادا کی جائے گی ۔ دریں اثناء اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ سیکریٹریٹ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین سے اظہار تعزیت
کراچی (یواین پی)اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین سے ان کے چچا کے انتقال پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین ، تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے افسوس کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے عہدیداران اور کارکنا ن ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے ۔ چیئر مین ناہید حسین نے ذمہ داران اور کارکنا کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار شے کا ایک خاص وقت مقرر کررکھا ہے جس میں انسان کی کوئی طاقت نہیں کہ وہ اس وقت کو ٹال سکے ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگالہذا میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے چچا کی مغفرت کے لئے دعا کریں یہی ان کا اثاثہ ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes