ملکی سیاست میں اس وقت نشیب وفراز کی سی کیفیت ہے مگر جلد ہی حالات سیدھے راستے پر آجائیں گے طیب حسین

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 712)      No Comments

GH
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) ملکی حالات میں سنگینی کا پہلو آگیا ہے مگر اس مرحلہ پر سنجیدگی اور قومی جذبے کے تحت سدھار آجائے گا قوم حالات بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور قوم سیاسی حالات میں استحکام چاہتی ہے ملکی استحکام کے لیے ملکی حالات کا مستحکم ہونا بھی ناگزیر ہے حالات کی بہتری کے لیے دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دوا اور دعا کے ذریعے حالات میں بتدریج بہتری آئے گی۔مایوسی کی ضرورت نہیں ہے ملک و قوم کے لیے کام کرنے والے اپنے کام کو سنجیدگی سے کرتے رہیں گے اور آخری سرخروئی سنجیدہ سیاست کرنے والوں کا مقدر بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور ملکی سیاست میں اس وقت نشیب وفراز کی سی کیفیت ہے مگر جلد ہی حالات سیدھے راستے پر آجائیں گے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور اصول اور فہم و فراست کی سیاست وقت کا تقاضا ہے پاکستان ایک آئینی ریاست ہے او ر ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ملک اپنے آئینی راستے پر گامزن رہے گا حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی گنا ہ ہے اور ہم تمام تر حالات میں روشن امید کا چراغ تھامنے والے لوگ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ حالات میں جلد ازجلد سدھار آئے گا اور ملک وقوم کی تمنائیں ہی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes