ثقافتی وفدکا ’’شاکر آرٹ اکیڈمی‘‘کا دورہ ، آرٹ کونسل کے قیام کا مطالبہ

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

بورے والہ(یواین پی) لاہور سے آئے ہوئے ایک ثقافتی وفدنے ’’شاکر آرٹ اکیڈمی‘‘بورے والاکا دورہ کیا اور اس اکیڈمی کے روح رواں مصنف اور ہدایت کار قاسم شاکر سے ملے اس ثقافتی وفدمیں ناصر کشمیری،باؤ تیلا ،صلاح الدین،اعجاز بیلی،طارق امان(ہم سب امید سے ہیں فیم)،اکرم چن اور باؤ شرافت شامل تھے ثقافتی وفد نے یونی ویژن نیوز سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے فن کی تسکین اور پاپی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے لاہور سے دور مختلف شہروں میں چھوٹے چھوٹے پروجیکٹ پہ کام کر رہے ہیں انتہائی نامساعد حالات میں قاسم شاکر جیسے سینئر ہدایت کار اپنی نئی پنجابی ٹیلی سکوپ فلم ’’رانی ماں‘‘ میں بیشتر نئے لوگوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اتنے کٹھن حالات میں فلم پہ پیسہ لگانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے انہیں ملنے کامقصدان کا حوصلہ بڑھانا تھا ہم قاسم شاکر کے حوصلے،جذبہ اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہوئی ہے کہ انہوں نے فن سے وابستہ افراد جو کام نہ ملنے کے باعث گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے ہیں انہیں بھی اپنی نئی فلم میں کام کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ثقافتی گروپ نے حکومت پنجاب ،وزرات اطلاعات و نشریات اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بورے والہ میں ایک آرٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں سے جو افراد شوبز سے منسلک ہیں انہیں بھی اپنے اچھے اور بہتر مستقبل کے لئے مواقع میسر ہوں کیونکہ ہم نے دیکھا کہ اس علاقہ میں بہت ٹیلنٹ ہے بعد ازاں ثقافتی وفد نے قاسم شاکر کے ہمراہ کالمسٹ و صحافی ڈاکٹر بی اے خرم سے بھی ملاقات کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog