ٹیکسلا،چھوٹی بچیوں کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے گروہ کے دو افراد گرفتار

Published on August 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 702)      No Comments

Igwa
ٹیکسلا( یو این پی)چھوٹی بچیوں کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے گروہ کے دو افراد گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق منیر آباد کے رہائشی عظمت محمود نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے اس امر کا انکشاف کیا کہ اسکی دس سالہ کمسن بیٹی محلہ میں دوست کے گھر ضروری کام سے جارہی تھی کہ طلعت نانی شخص نے اسے بھلا پھسلا کر ساتھ لیجانے کی کوشش کی جو بروقت دوستوں کے اچانک وہاں پہنچنے سے ناکام ہوگئی اور مذکورہ دو افراد سلیم اللہ ولدمحمد رزاق سکنہ منیر آباد،اور طلعت محمود ولد محمد فاضل سکنہ سادات کالونی موقع سے فرار ہوگئے ،بیٹی نے گھر پہنچنے پر ماجرا بیان کیا کہ اس شخص نے میرے والد کا نام لیا اور کہا کہ بیٹا انکی کچھ امانت میرے پاس ہے وہ میرے ساتھ آکر لیجاو،بتایا جاتا ہے کہ سلیم اللہ ولد محمد رزاق حساس ادارے کا ملازم بھی ہے اور دوران تفتیش اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے اس قسم کی وارداتوں کا ارتکاب کرچکے ہیں ، جبکہ انکے پیچھے ایک مضبوط نیٹ ورک کام کر رہا ہے ،جس میں میڈیا سے وابستہ افراد کی بھی شمولیت کارفرما ہے،طلعت محمود ریکارڈ یافتہ ہے ، جبکہ اہل علاقہ بھی اسکی ان کاروائیوں سے نا صرف تنگ ہیں بلکہ انھوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور انکے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے مربوط کاروائی کی جائے،یاد رہے کہ اس قسم کی اور بھی وارداتیں گردونواح کے علاقوں میں رونما ہوچکی ہیں ،جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اغواء کی گئی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے علاوہ انھیں علاقہ غیر میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں انھیں فروخت کر کے کروڑوں روپے رقم وصول کی جاتی ہے،انسانی سمگلنگ میں ملوث اس نیٹ ورک کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقہ بھر میں خوف کی فضاء پیدا ہوچکی ہے،عظمت خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی متعدد کاروائیاں منظر عام پر آچکی ہیں ، طلعت محمود نامی شخص سے متعلق انکا کہنا تھا کہ گھر والوں سے معلوم کیا تو انھوں نے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ ہم نے تو انھیں عاق کیا ہوا ہے ، ان کے معاملات سے ہمیں کوئی سروکار نہیں جبکہ گرفتاری پر گھر کے وہی لوگ اسے چھڑانے کے لئے سرگرم تھے،جبکہ سلیم اللہ جو کہ حساس ادارے کا ملازم ہے کے بارے میں بھی رپورٹیں حیران کن ہیں۔متعدد مرتبہ اسکے خلاف محکمانہ کاروائی بھی ہوچکی ہے،لیکن یہ شخص سادہ بن کر ہمیشہ بڑی آسانی سے نکل جاتا تھا ، پولیس تھانہ صدر واہ کینٹ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363-511 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادہر اہل علاقہ نے پولیس کے سب انسپکٹر زاہد خان کی جانب سے مربوط کاروائی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog