YK-2100-Sot-12-12
ایبٹ آباد (یوا ین پی)پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ کاش وہ کاکول نوجوانی میں آئے ہوتے تو آج ان کی فٹنس مزید بہتر ہوتی ، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کیمپ کے آغاز میں مشکل ہوئی لیکن اب تمام کھلاڑی انجوائے کر رہے ہیں۔قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کاکول اکیڈمی میں جاری ہے جہاں کھلاڑی فوج کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں،سابق کپتان یونس خان کہتے ہیں کہ کاش وہ نوجوانی میں یہاں آئے ہوتے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہاں انہیں بہت عزت ملی، کوشش کریں گے کہ فوج کا وقار مجروح نہ ہو۔ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ کے آغاز میں کھلاڑیوں کو کچھ مشکلات ہوئی،لیکن پھر انجوائے کیا۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ فوجی طرز کی ٹریننگ سے بہت فائدہ ہوا،کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔