آزادی جیسی بیش قیمت نعمت کی قدر وہی جان سکتا ہے جو غلامی کی اذیت سے دو چار رہ چکا ہو ثاقب خورشید

Published on August 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

15-8-2014
وہاڑی(یواین پی) ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ آزادی جیسی بیش قیمت نعمت کی قدر وہی جان سکتا ہے جو غلامی کی اذیت سے دو چار رہ چکا ہو نئی نسل کو ان حالات سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے جن کی بدولت برصغیر کے لاکھوں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر ایک آزاد وطن حاصل کر آگ و خون کے دریا کو عبور کر کے پاکستان پہنچے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں پاکستان سٹوڈنٹ ویلفےئر آرگنائزیشن؍کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی فار سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب آزادی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسرمحمد یعقوب رانا ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رمضان شہزاد، ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122محمد اکرم پنوار،پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد صفدر ، پروفیسر عبدالرزاق بھٹی ، پروفیسر ریٹائرڈ محمد علی زیدی، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں جہانزیب،پروفیسر عبدالرسول قمر بھی تقریب میں موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دینا ہے تاکہ وہ ایک اچھے انسان ، اچھے مسلمان اور اچھے شہری بن سکیں اس کے لیے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی فار سٹوڈنٹس کا کردار لائق تحسین ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمار مستقبل اور سرمایہ ہیں ان پر آج ہم جو خرث کریں گے جو محنت کریں گے وہی یہ کل اس وطن کو لوٹائیں گے اس لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت سے آراستہ کریں تاکہ مستقبل میں یہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کے قابل ہو سکیں تقریب سے پرنسپل کالج پروفیسر یعقوب رانا ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں جہانزیب ، پروفیسر محمد علی زیدی ، پروفیسر عبدالرسول قمر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں کالج میں پرچم کشائی کی گئی اور بعدازاں کالج سے خانیوال چوک تک ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy