ہنری کسنجر چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے، چینی صدر

Published on December 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

 کسنجر کا نام چین امریکہ تعلقات سے ہمیشہ جڑا رہے گا، شی
بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔جمعرات کے روَ شی جن پھنگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ہنری کسنجر عالمی شہرت یافتہ حکمت عملی مرتب کرنے والے اور چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے۔ نصف صدی قبل، اپنے شاندار سٹریٹجک وژن کے ساتھ، انہوں نے چین-امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا بلکہ دنیا میں بھی بدلاؤ دیکھا گیا ۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بڑھانے کو اپنی پوری زندگی کا مقصد سمجھتے تھے ۔ صدر شی نے کہا کہ کسنجر کا نام چین امریکہ تعلقات سے ہمیشہ جڑا رہے گا اور ڈاکٹر کسنجر کو چینی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog