عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان حیران کن ہے۔خواجہ سعد رفیق

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان حیران کن ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان اورطاہر القادری سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ہم بہت جلد ان سے رابطہ کریں گے۔عمران خان تو ہمیشہ ٹیکس چوروں کے خلاف تھے اور انہیں پکڑنے نکلے تھے آج انہیں کیا ہوا کہ ٹیکس نہ دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تمام آئینی و قانونی معاملات پر مذاکرات کیلئے بالکل تیار ہے اور ویسے بھی ہم ایک سیاسی برادری سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کے دشمن تو نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes