خواتین کو نظر انداز کر کے ترقی کا خواب ادھورا ہے مسز عنبرین ثاقب

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

01
وہاڑی(یواین پی)ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید کی اہلیہ مسز عنبرین ثاقب نے کہا ہے کہ خواتین کو نظر انداز کر کے ترقی کا خواب ادھورا ہے قیام پاکستان کی تحریک کا بغور مطالعہ کرنے سے بھی یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ اس تحریک کی کامیابی کی پیچھے بھی خواتین کی کاوشوں کا بہت بڑا عمل دخل تھا یہ بات انہوں نے تقریبات آزادی کے سلسلہ میں ضلع کونسل وہاڑی میں خواتین کی تقریب میں کرتے ہوئے کہی اس تقریب میں ایم پی اے مسز شمیلہ ا سلم ، ایم پی اے فرح منظور خان ،بھی موجود تھیں مسز عنبرین ثاقب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین خصوصا ماں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو وطن سے محبت کا درس دے نئی نسل قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تحریک پاکستان میں پیش آنیوالی مشکلات اور پھر تحریک آزادی کے راہنماؤں کے عزم صمیم اور ان قربانیوں سے بالکل ناآشنا ہیں جو اس وطن کے حصول کے لیے دی گئیں یہی وجہ سے کہ آج کا نوجوان یوم آزادی کو جس انداز میں اپناتا ہے اس پر تحریک پاکستان کے شہداء کی روحیں بھی شرماتی ہیں مسز عنبرین ثاقب نے کہا کہ قیام پاکستان کے مناظر دیکھنے والی نسل اب تقریبا ختم ہونے والی ہے اور نئی نسل کو ان حقائق سے ر وشناس کرانا اساتذہ، والدین اور حکومت کی ذمہ داری ہے اس سال مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ماہ اگست میں تقریبات آزادی منانے کا احسن فیصلہ کیا ہے جس سے نئی نسل میں نیا جو ش و ولولہ بیدار ہو اہے اور انہیں ان حالات سے آگاہی ہو ئی ہے جن کی بدولت ایک آزاد مادر وطن حاصل کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes