ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں تقریبات آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

7-8-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں تقریبات آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ملکی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب میں ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹرمقصود بیٹو،ڈاکٹر عابد ،حاجی افتخار کیشےئراور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا ،اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کہا کہ وہ آزادی تقریب کے موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنے فرائض مزید فرض شناشی او جانفشانی سے انجام دیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے دریں اثناء محکمہ تعلیم ،ٹی ایم اے وہاڑی کی طرف سے تقریبات آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog