بوریوالامیں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو بہن بھائیوں اور زخمیوں کے دس لاکھ روپے کے چیک جاری

Published on August 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

11
بوریوالا(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طر ف سے بوریوالا کی بستی مرضی پورہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو بہن بھائیوں اور دیگر اہل خانہ کے زخمی ہونے والوں کی مالی امداد کیلئے دس لاکھ کو روپے کے چیک جاری کر دیئے گئے ۔ 7مئی کو مرضی پورہ کے رہائشی سعود ی عرب میں بسسلہ روزگار مقیم محنت کش محمد سلیم کے مکان کی چھت دوران تعمیر اچانک گر گئی تھی جس کے نیچے دب کر دو حقیقی کمسن بہن بھائی صائمہ سلیم اور حیدر علی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کی والدہ خورشید بی بی ،اور چار بہنیں سمیرا سلیم ،طاہر ہ سلیم ،نازیہ سلیم اور سائرہ سلیم زخمی ہو گئے تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کی طر ف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مذکورہ خاندان کی مالی امداد کیلئے رپورٹ مرتب کر کے ارسال کی گئی تھی جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے منظوری کے بعد مرنے والوں کیلئے دو دو لاکھ اور تمام زخمیوں کیلئے بچاس ہزار روپے فی کس جبکہ ملکیتی مکان کے نقصان کے سلسلہ میں ساڑھے تین لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیئے گئے ۔جوکہ چندروز کے اندر ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے متاثر ہ خاندان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog