پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیادپرکامیابی حاصل کرے گی،چوہدری عبدالمجید

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

pmajk-chmajeed-672x372
اسلام آباد(یو این پی )وزیراعظم آزادجموں وکشمیرحکومت چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیادپرکامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پیپلزپارٹی آزادکشمیرصوبہ پنجاب کے سینئرنائب صدر راجا مشتاق احمداورپیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدرملک نجیب الرحمن ارشدسے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرنے کہاکہ میں ذوالفقارعلی بھٹوکانظریاتی سپاہی اورمحترمہ بے نظیربھٹوکے نظریے کاپیروکارہوں جنہوں نے مظلوم اورپسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے شہادت کامرتبہ قبول کیا اس لئے میں بھی غریب عوام کے لئے جدوجہدکرتے ہوئے اپنی جان تک کانذرانہ پیش کرنے کے لئے تیارہوں ۔آزادکشمیرکی موجودہ حکومت نے کشمیری عوام کے لئے یونیورسٹیوں ،میڈیکل کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کاجال بچھادیا ہے آزادکشمیرکے ہرحلقہ انتخاب میں تعمیراتی کام اورسینکڑوں کلومیٹرزسڑکیں بنوائی ہیں عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرجاکرحل کرنے کی کوشش کی ہے مہاجرین کے لئے عنقریب ٹیکسلاواہ کینٹ میں ہاؤسنگ کالونی بنائی جائے گی تاکہ بے گھرمہاجرین کو اپنی چھت کاتحفہ دے سکیں ۔وفدسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی واہ کینٹ کے صدرراجہ محمدخسروکی ناگہانی موت سے راولپنڈی ڈویژن میں پیپلزپارٹی کوبہت بڑادھچکالگاہے ان کی عوام ،پاکستان اورپارٹی کے لئے خدمات کوبرسوں یادرکھاجائے گا ۔اس موقع پرملک نجیب اورراجامشتاق نے پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی حکومت کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ مشکل اورنامسائدحالات کے باوجودچوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کشمیرکے باسیوں کے لئے گرانقدرخدمات سرانجام دیں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog