آزادی مارچ اوردھرنے میں شریک لوگ قومی ہیروزہیں ۔سونیا عرفان

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

sonia
لاہور(یواین پی )پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی مرکزی رہنما سونیاعرفان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اوردھرنے میں شریک لوگ قومی ہیروزہیں۔پاکستان کاہرطبقہ میاں نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہا ہے ،وہ استعفیٰ دیے بغیر جان نہیں چھڑاسکتے۔تحریک قیام پاکستان کے کارکنان کی طرح نیاپاکستان بنانے کی جدوجہد میں شریک غیور لوگ بھی تاریخ میں زندہ رہیں گے۔پاکستان کے ساتھ سیاست کرنیوالے جعلساز اقتدار کے ایوانوں میں جبکہ پاکستان کیلئے سیاست کرنیوالے دبنگ عمران خان کی قیادت میں دھرنے میں بیٹھے ہیں۔عمران خان عجلت میں کوئی غلط فیصلہ کرسکتے ہیں مگران کی نیت پرشبہ نہیں کیا جاسکتا۔اپنے ایک بیان میں سونیا عرفان نے مزید کہا کہ عمران خان نہیں حکمران دلدل میں پھنس گئے ہیں ، اس دلدل سے باہرآنے کاراستہ میاں نوازشریف کے استعفیٰ سے ہوکرجاتا ہے۔حکمران آزادی مارچ کے سرخیل عمران خان تودرکنار ان کے کسی کارکن کوگرفتارکرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ بے لگام وفاقی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربنے ہوئے ہیں ،ان کے اشتعال انگیز بیانات میاں نوازشریف کیلئے مسائل پیداکرنے کے سواکچھ نہیں کررہے ۔حکمران اوران کے حواری انتہاسے زیادہ خودغرض اورخودپسند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران محض ٹائم پاس کرنے کیلئے مذاکرات کارڈکھیلتے ہیں ،عمران خان کو\’\’مذاق رات\’\’میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔مذاکرات تنازعات کا پائیدارحل تلاش اور معاہدے کرنے کیلئے ہوتے ہیں مگرمعاہدوں اوروعدوں کی پاسداری کے معاملے میں حکمرانوں کاریکارڈانتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی جبکہ میاں نوازشریف کی رسوائی اورپسپائی نوشتہ دیوار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes