زرعی پانی کی کمی کے مسئلہ کا واحد راستہ کالا باغ ڈیم کی تعمیرہے معظم علی

Published on November 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(یاسر ندیم چوہدری سے)پاکستان کو توانائی کے بحران اور زرعی پانی کی کمی کے شدید ترین مسئلہ سے نجات کا واحد راستہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے ۔وفاق کی دعویدار جماعت پیپلزپارٹی کی طرف سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت بلاشبہ ملک بھر کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے کیونکہ ماہرین اور انجینئرز نے کالا باغ ڈیم کو تکنیکی بنیادوں پر پاکستان کا سب سے بڑامنصوبہ قرار دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سمیت چند جماعتیں محض تعصب کی سیاست اور اپنے مفادات کی خاطر اس قومی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن چکی ہیں۔تعصب کی سیاست ملک وقوم کے لیے زہر قاتل کا درجہ رکھتی ہے کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں روڑے اٹکانے والے معتصب ہیں اورقوم ان کی تعصب پر مبنی پالیسی کو سمجھ چکی ہے کیونکہ اگر پی پی پی وفاق کی دعویدار ہے تو اسے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے سلسلہ میں فوری تعاون کرنا چاہیے اس منصوبے سے اگر فائدہ ملے گا تو وہ پاکستان کا ہوگا اور پاکستان کے فائدے میں رکاوٹ ڈالنے والے بلاشبہ عوامی مفادات سے کھیل رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنماء معظم علی چوہدری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہے اور ان مسائل کے علاوہ ہماری زراعت پانی کی شدید ترین قلت سے برباد ہو رہی ہے جبکہ بجلی کی شدید ترین لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زرعی پانی کے بحران سے نجات ممکن ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme