سیورج لائنون کی بندش چونیا ں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

قصور(یواین پی)سیورج لائنون کی بندش چونیا ںروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ابلتے گٹروںکا گندا پانی روڈ ،گلیوں بازاروں اور گھروں کی زینت بن گیا ۔انتظامیہ کی ہٹ دھرمی بدستور قائم شہری سراپا احتجاج ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ پر بند سیورج لائنون کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا روڈ جہاں تباہ ہو رہا ہے وہاں علاقہ مکین گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں گٹروںکا گندا پانی روڈ کے ساتھ ساتھ گلیوں بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مکین جلدی اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes