ہماری قیادت کیخلاف زبان درازی سے گریز کیا جائے پیپلز پارٹی

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

1اسلام آباد (یو این پی) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کیخلاف زبان درازی سے گریز کیا جائے ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، پارلیمنٹ ہے تو جمہوریت اور ملک ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن نواب علی وسان نے کہا کہ اس طرح کا ڈرامہ کبھی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت نے جمہوریت کیلئے قربانی دی ۔اسی طرح وزیراعظم محمد نوازشریف نے جیل کاٹی اور جلا وطنی برداشت کی۔ دھرنوں والے پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ہمیں کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اس وقت جمہوریت، ملک اور آئین کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک دھرنوں کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ہے تو جمہوریت اور ملک ہے۔ ہمیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题