دہری ویکسین ، پولیو سے جلد چھٹکارے میں مدد گار ہو سکتی ہے، تحقیق

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

index
لندن (یو این پی )ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پولیو کی دو اقسام کی ویکسین استعمال کرنے سے دنیا میں اس مرض سے جلد چھٹکارا پایا جا سکتاہے۔ دہری ویکسین نائیجیریا میں پہلے ہی استعمال کی جا رہی ہے اور جلد ہی پاکستان میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔قطروں کی شکل میں پلائی جانے والی ویکسین دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے ، لیکن تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ قطروں کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ویکسین کا انجیکشن لگانے سے اس مرض کے وائرس کے خلاف مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ مرض متاثرہ مریض کے فضلے سے پھیلتا ہے اور اس سے مریض زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو کر رہ جاتا ہے جب کہ بعض مریض ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔ پولیو کے خلاف جنگ عالمی صحت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ 1988 میں دنیا بھر کے 125 ملکوں میں پولیو کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مریض تھے۔ لیکن اب یہ مرض صرف تین ملکوں یعنی پاکستان ، افغانستان اور نائجیریا تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ عالمگیر سطح پر اس مرض کے مریضوں کی تعداد میں 99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 2012 میں پاکستانی طالبان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں اس وقت تک پولیو ویکسینیشن مہم پر پابندی لگا دی تھی جب تک امریکی ڈرون حملے نہ روکے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题