اوپن یونیورسٹی کے زیرانتظام پی ٹی سی اور بی ایڈ میں داخلے شروع

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

al
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرانتظام پی ٹی سی اور بی ایڈ میں داخلے شروع ہیں اور متعلقہ دفاتر سے داخلہ فارم، پراسپیکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید ضیاء الحسنین نے کہا کہ داخلہ فارم فیس کے ساتھ ملک بھر میں مختلف بینکوں کی منتخب برانچوں میں جمع کروائے جاسکتے ہیں جن کی تفصیلات اور پراسپیکٹس وغیرہ علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے 5 ستمبر 2014ء کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes