اوپن یونیورسٹی کا مشرق وسطیٰ کے 6۔ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے داخلوں کا آغاز

Published on February 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطیٰ کے 6۔ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار2016ء کے داخلوں کا آغاز کردیا ہے ۔ سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیویں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے ہیں ان میں میٹرک (جنرل)ٗ انٹرمیڈیٹ (جنرل و کامرس)ٗ بیچلر پروگرام (جنرل ٗ کامرس ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ٗ ماس کمیونی کیشن)ٗ عربی بول چال ٗ اللسان العربی اور دیگر پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔مارچ مقررہے۔
مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس 4۔مارچ 2016ء تک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ٗ کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کی فون نمبر , پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
http://del.aiou.edu.pk، overseas@aiou.edu.pk

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog