پی وائی او سعودی عرب کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 62ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

Published on June 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

pyo
جدہ(بیورو رپورٹ بائی زکیر احمد بھٹی)پی وائی او سعودی عرب کے زیر اہتمام پرتکلف افطار ڈنر کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 62ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب سید ریاض بخاری اور صدارت چئیرمین پی وائی او سعودی عرب سردار نوید قمر نے کی. اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینٹرل میڈیا کو آرڈینیٹر محمد کلیم خان نے انجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا قاری واجد نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا.تقریب سے مہمان خصوصی و صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب سید ریاض بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ایک بے مثال لیڈر تھیں جس کی نظیر نہیں ملتی بھٹو ازم کی تکمیل کے لیے پی وائی او بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے کر کامیاب کرے جب بھی صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو جائے گی پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کی تنظیم نو چئیرمین پی وائی او کی مشاورت سے ہو گی.صدر تقریب و چئیرمین پی وائی او سعودی عرب سردار نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء تقریب کی آمد بشمول پریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سرمایہ داروں جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف بر سر پیکار ہے اسی وجہ سے اس کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے پی وائی او سعودی عرب بلاول بھٹو زرداری کا دست بازو بن کر ملک میں انقلابی تبدیلیاں لائی گی انہوں مزید کہا کہ دنیا میں دو ہی طبقات ہیں ایک سرمایہ داروں کا اور دوسرا غریبوں و مزدوروں کا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان جان افریں کے حوالے کر دی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی و پی وائی او سعودی عرب آصف علی زرداری کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی او سعودی عرب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتی ہے انہوں نے سید ریاض بخاری کے صدر بننے پر بلاول بھٹو رحمن ملک صاحبزادہ ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اچ?ے جیالے کا انتحاب کیا سینئر وائس چیئرمین پی وائی او سعودی عرب راجہ محبوب طائر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سالگرہ کے موقع پر سیاسی جماعتیں اور کچھ غیر سیاسی قوتیں بلاول کے سیاست میں آنے سے خوفزدہ ہیں. سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب سید فضل عباس نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظم پڑھی. تقریب وائس چیئرمین پی وائی او گلف خرم کولار مرکزی ترجمان پی وائی او گلف راجہ نوید بھٹی چیف آرگنائزر پی وائی او سعودی عرب خالد گجر نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور سید ریاض بخاری صاحب کو صدر بننے پر مبارکباد پیش کی. حافظ مقبول رضا صدر پی وائی او جدہ شمریز عالم صدر پی وائی او مدینہ منورہ خالد کوہلی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اکرام اللہ ڈپٹی چیف آرگنائزر راجہ داود سیکرٹری کوآرڈینیشن آفتاب مغل چیف آرگنائزر پی وائی او جدہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر بہادر خاتون تھی جو مر کر بھی امر ہو گئی۔ تقریب میں راجہ نسیم چوہدری ارشاد سجاد اعوان چوہدری اشفاق سیٹھی میاں محمد اجمل راشد خلیل طاہر شاہ سہیل مشہوری بشارت جٹ اور صدام جٹ کے علاوہ پی پی اور پی وائی او کے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ .

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog