نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

ملتان (یواین پی) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے اولیاء اکرام کے شہر ملتان میں شروع ہوگا‘تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل سنٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘دونوں ٹیمیں گزشتہ سال فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد میچ سندھ نے جیتا تھا‘ فاتح ٹیم نے 189 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔آئندہ دو سالوں میں آئی سی سی کے دو بڑے ایونٹس کے باعث پی سی بی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ڈبل لیگ کی بنیاد پر کروارہا ہے، ایونٹ کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں پہلے 2 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان اور پھر 10 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔سنٹرل پنجاب کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گزشتہ ایڈیشن میں سنچری بنائی تھی‘اس ایونٹ میں ددسری سنچری بنانے والے بلے باز احمد شہزاد کا تعلق بھی سنٹرل پنجاب سے ہے تاہم وہ اس مرتبہ فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے۔دورہ انگلینڈ کے بعد سمر سیٹ کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم حال ہی میں کاؤنٹی کرکٹ میں سنچری بناکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شامل حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں تاہم وہ پہلے راؤنڈ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes