لیبیا کی عبوری حکومت مستعفی ہوگئی

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 903)      No Comments

Libya's acting prime minister Thinni speaks during a news conference in Tripoli
بن غازی(یو این پی) لیبیا کی عبوری حکومت مستعفی ہوگئی۔ عبوری وزیراعظم عبداللہ الثانی اور ان کی کابینہ کی طرف سے گذشتہ روز شام کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آئین کے تحت اقدام کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ پارلیمنٹ کا ایوان زیریں عوام کی زیادہ نمائندگی رکھنے والی نئی حکومت تشکیل دے سکے۔ وزیراعظم عبداللہ الثانی نے رواں سال11مارچ کو اقتدار سنبھالا تھا۔ عبوری حکومت نے دارالحکومت طرابلس میں حکومت مخالف ملیشیاز کی بھاری موجودگی کے باعث طرابلس سے 600 کلومیٹر دور تبروک کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes