چینوٹ میں زیادتی کے بعد بچی کا قتل، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم

Published on September 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چینوٹ میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزم کی 48 گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور غمزدہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题