بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس‘ جمہوریت کی حمایت کا عزم

Published on September 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments
333
راولپنڈی۔۔۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے جمہوریت کی حمایت کا عزم کرتے ہوئے موجودہ سیاسی بحران اور اس کے پرتشدد ہونے کا سخت تشویش سے جائزہ لیا ہے جس میں لوگوں کا جانی نقصان ہوا اور بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے۔اتوار کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کہا گیا کہ طاقت کا مزید استعمال مسئلے میں شدت لائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے ایک بار پھر یہ اعادہ کیا کہ صورتحال کو کسی وقت کے ضیاع اور تشدد کے بغیر سیاسی طور پر حل کیا جائے‘ فوج ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور وہ قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کمی نہیں لائے گی۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme