فٹ پاتھ کی دھول میں مرکزی کردادر ادا کرنے والے ہر دلعزیزاداکار آغا وحیدالرحمن کا انتقال

Published on February 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

\"vlcsnap-2014-02-15-22h45m32s129\"اداکار آغا وحیدالرحمن کا انتقال ،شوبز فیملی میں یہ خلا زندگی بھر پورا نہیں ہو سکے گا، طلال فرحت
کراچی(یو این پی)ملک کے ممتاز فلم و ٹیلی وژن کے ہر دلعزیز اداکار آغا وحید الرحمن گزشتہ دنوں انتقال کرگئے اس موقع پرسب فنکاروں کادل بڑا رنجیدہ ہے، وہ ٹیلی وژن کا ایک اہم اور قیمتی اثاثہ تھے انکے جانے کے بعد یہ خلازندگی بھر پورا نہیں ہو سکے گا، یہ بات ڈائریکٹر طلال فرحت نے ایک ملاقات پر بتائی، انہوں نے کہا کہ آغا صاحب ملنسار اور فنکار دوست تھے،وہ کبھی پریشان نہیں ہوتے تھے، ہر ایک سے دوستی جیسا رویہ رکھتے تھے، انکا ایک جملہ ہمیشہ منہ پررہتا تھا ’’اماں یار.. سب ٹھیک ہوجائے گا‘‘ انہیں کبھی پریشانی میں نہیں دیکھا،سب نے انہیں ہنستا پایا، انہوں نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’’افشاں‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ ’’ففٹی ففٹی‘‘ کے مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں شامل تھے، انہوں نے میرے ایک خصوصی کھیل’’فٹ پاتھ کی دھول‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا جو بچوں سے جبری مشقت کرانے کے موضوع پر تھا،دوران ریکارڈنگ انہوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا،تمام مناظر کو خوبصورتی سے پکچرائز کرایا، انہوں نے میرے کام سے مطمئن ہوکر امید ظاہر کی تھی کہ وہ میرے ساتھ کسی اورڈرامے یا فلم میں کام کریں گے، مگر قدرت کو شاید یہ منظور نہیں تھا، وہ آزادانہ ماحول میں کام کرنا پسند کرتے تھے،انہیں ٹیلی وژن کے پروڈیوسرز سے کافی شکوہ تھا کہ وہ سینئرز اداککاروں کو نہیں بلاتے، اس بات کا اظہار انہوں نے چند ماہ قبل ایک تقریب میں کیا تھا، ان کے ساتھ گزرے دن اب ہمیشہ سب کو یاد رہیں گے، دعا ہے کہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے (آمین)۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes