روس نے یورپ کیساتھ اپنے تعلقات کو عملاً خراب کر لیا ہے، جرمن صدر

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

444
برلن(یو این پی)جرمن صدر یواخم گاؤک نے کہا ہے کہ روس نے اپنی حکومتی ترجیحات کے باعث یورپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خراب کر لیا ہے۔ گاؤک نے کہا کہ روس یورپ میں ایک نیا آرڈر قائم کرنے کی طلب رکھتا ہے۔ جرمن صدر کے مطابق یورپ ماسکو حکومت کیساتھ پارٹنرشپ اور اچھے تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں لیکن روس کی بدلتی پالیسیوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ جرمن صدر پولینڈ میں نازی دور میں کی گئی فوج کشی کی 75 ویں برسی کی تقریب میں شریک تھے۔ یہ تقریب پولستانی شہر گدانسک میں منعقد کی گئی۔ گاؤک کا یہ بھی کہا کہ ٹولسٹائی اور دوستوفسکی جیسے ادیبوں کی سرزمین کو یورپ کا حصہ ہونا چاہیے لیکن روس یورپ میں مسلح تنازعے کے تناظر میں نئی سرحدوں کا تعین کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme