پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 8 سال بعد غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نگرانی کے لئے نائٹ وژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور کیمروں کا ریکارڈ 2 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شہر کی سڑکوں اور فلائی اوورز کو سجایا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کے پوسٹرز جگہ جگہ لگا دیئے گئے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کے پوسٹرز اور مجسمے بھی شاہراہوں پر لگا دئیے گئے ہیں۔ کرکٹ کے دیوانے بھی ان شاہراہوں پرنکل آئے اور بنائیں خوب سلیفیاں اپنے ان ہیروز کی تصاویر کے ساتھ۔PSL Security: Massive Traffic Jam in the City

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل مقابلہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کی عوام کے لئے ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی کراچی آئیں جہاں بھی جانا چاہیں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لئے شہر قائد کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes