عام انتخابات کے نتائج،آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے

Published on February 10, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

سابق صدر مملکت آج لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے
لاہور(یو این پی)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے نتائج کے بعد لاہور میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں ،آصف علی زرداری آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے،سابق صدر مملکت اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماءبلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقاتیں کرینگے۔ملاقات میں آئندہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بارے بھی گفتگو ہوگی۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج مسلم لیگ ن کی قیادت سے دوبارہ ملاقات متوقع ہے جس میں مرکز سمیت پنجاب میں حکومت سازی اور دیگر اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائیگی۔خیال رہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے نوازشریف کی جانب سے مخلوط حکومت بنانے کیلئے سیاسی رہنماوٴں سے مذاکرات کا ٹاسک ملنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدر ن لیگ شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے کنوینئر خالد مقبول سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خالد مقبول کو ملاقات کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماوٴں کی ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے ملاقات میں آصف علی زرداری کو قائد ن لیگ نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان عام انتخابات کے بعد یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی جبکہ دونوں رہنماﺅں نے اس ملاقات حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کیلئے رابطہ اور ملاقاتیں جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy