خرم دستگیر خان کی زخمی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو اور جوانوں کی پمز ہسپتال میں عیادت

Published on September 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments
666
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے اسلام آباد پولیس کے زخمی ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو اور جوانوں کی پمز ہسپتال میں خیریت دریافت کی۔ انہوں نے پولیس کے عزم اورحوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس کی وردی کا تقدس بحال کرائے گی۔ بدھ کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام پارلیمانی قوتوں کا اتحاد ملک میں جمہوریت کے نئے دور کاآغاز ہوا ہے، جمہوری نظام پر اعتماد ظاہر کرکے سیاستدانوں اور پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کو تقویت بخشی ہے، اس پارلیمانی اتحاد کی بازگشت پاکستان کی جمہوری تاریخ میں دور تک سنی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار والوں نے ملک کے معصوم عوام کو تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ دے کر گمراہ کیا ہے۔ انہوں نے حقائق کو مسخ کرکے عوام کے سامنے پیش کیا۔ انہیں روشن مستقبل کے جھوٹے خواب دکھائے جس سے وہ اشتعال انگیزی پر اتر آئے۔ ان گمراہ کن رہنماؤں کے اس بے نتیجہ پراپیگنڈے کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا۔ اس دھرنے کے دوران ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی براہ راست ذمہ داری ان جتھہ داروں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کی نظروں میں ریاست اور ریاستی اداروں کو بے توقیر کردیا
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy