برلن (یو این پی) فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر لفتھانسا ایئر لائن کے پائلٹوں نے ہڑتال کر دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ایئر لائن لفتھانسا کے پائلٹ تنخواہوں اور دیگر مراعات پر احتجاج کرتے ہوئے فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر ہڑتال کر رہے ہیں۔ پائلٹوں کی یونین کے مطابق یہ پائلٹ 6گھنٹوں تک اپنے کام کو روکے رکھیں گے جس سے کم اور درمیانے فاصلے کی پروازیں متاثر ہونگی اور یہ ہڑتال شام 5بجے سے رات 11بجے تک جاری رہے گی۔