عامر خان نے 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کیلئے 11لاکھ کا چیک دیدیا

Published on September 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

666
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کیلئے 11لاکھ کا چیک دیدیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان نے سالانہ فلمی میلوں کا انعقاد کر نیوالی تنظیم ممبئی اکیڈمی آن مووی امیج (مامی ) کو 16ویں فلم فیسٹیول کے انعقاد کیلئے 11لاکھ کا کثیر فنڈ دیدیا ۔ اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس تنظیم کو 11لاکھ کا چیک دے چکے ہیں تاکہ 16واں ممبئی فلم فیسٹیول کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور یہ اپنا کام بخوبی سرانجام دے وہ دوسری فلم سے وابستہ شخصیات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس فیسٹیول کی کامیابی کیلئے دل کھول کر فنڈز دیں اور اپنا اہم کردار ادا کریں۔ 16واں ممبئی فلم فیسٹیول 14اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy