محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Published on May 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

 

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ صبح ریکارڈ کئے گئے بعض شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور 24، کراچی 29، کوئٹہ اور گلگت 14، مری 13 اور مظفر آباد 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی جبکہ جموں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر اور بارہ مولہ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چوبیس، لہہ چار اور پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy