صحت ، تعلیم اور رہائش منافع بخش پیشے کی صورت اختیار کر لیں نہ وہ معاشرہ قائم رہ سکتا ہے نہ ملک غلام سرور خان

Published on September 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

ttt
ٹیکسلا(یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی)تحریک انصاف کور کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں صحت ، تعلیم اور رہائش منافع بخش پیشے کی صورت اختیار کر لیں نہ وہ معاشرہ قائم رہ سکتا ہے نہ ملک،جعلی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے،لوگوں کو سبز باغ دکھا کر انھیں پرکشش مراعات کی ترغیب دیکر انکی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے ایسے افراد معاشرہ کے ناسور ہیں،اپنی پارٹی میں کسی دو نمبر فردکو برداشت نہیں کرونگا،چراغیہ ٹاون کے بھی کئی متاثرین ہمارے پاس آئے ،جنکی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی،ہمای ٹیم میں شامل کسی فرد پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک ڈویلپرز کی جانب سے وصی ولاز کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں مختلف ایسے ہاوسنگ پروجیکٹس ہیں جو لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،جبکہ یہ لوگ سفید پوش بن کرسیاسی لبادہ اوڑھ کر سامنے آجاتے ہیں ،ایک مافیا ہے جو سادہ لوح لوگوں کو ولٹ رہا ہے ، انکے عزائم ذاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں ، یہ لوگ سیاسی چھتری استعمال کر کے اپنے دو نمبر کاموں کو دوام بخشتے ہیں،ہمارا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ،رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کی رفتارجام ہوچکی ہے اس کے عوام خواہ بین الاقوامی ہوںیا ملکی اسکی بنیادی وجہ قانون اور آئین کی عملداری کا ناپید ہونا ہے،جسکی وجہ سے لوگوں کو معاشی اور معاشرتی انصاف نہیں ملتا ،ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پے درپے فراد اور دھوکوں نے عاوم کو اچھے اور بے کی پہچان بھلا دی ہے،انکا کہنا تھا کہ کاروبار تو انبیاء کو پیشہ ہے ، اگر نیک نیتی خلوص دل اور خدمت انسانیت کے عظیم جذبہ کے تحت کیا جئاے تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے،انھوں نے ملک عابد کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اس پروجیکٹ کو عوام کے لئے مثالی قرار دیا،تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما عامر اقبال ،معروف تعلیمی شخصیت و جے یو آئی کے رہنما سفیر عالم ،نے بھی خطاب کیا جبکہ ا سموقع پر میزبان تقریب ملک عابد محمود نے پروجیکٹ کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ وصی ولاز تین سو کنال پر مشتمل پروجیکٹ ہے،تہیہ کیا تھا کہ غریب لوگوں کو سر چھپانے کے لئے سستی ترین جگہ فراہم کی جائے اللہ تعالی ننے وسیلہ پیدا کیا،فراڈکرنے والے اور دھوکہ دینے والوں پر لعنت بھجتا ہوں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو جو کہا ہے اسے کما حکا ہو پورا کر کے دکھاؤں گا، ایم این اے غلام سرور خان نے اپنے دستے مبارک سے فتیا کاٹ کر وصی ولاز کا افتتاح کیا، اس موقع پر راجہ بلال ،سجاد سہیل، عبید صابر،اختر حیات خان،کامران شہزاد، عوامی تحریک کے رہنماسیف الرحمان،مولانا محمد صدیق رضوی،مولاناعلامہ آصف نقوی،مولاناحبیب الرحمان ، مسعود رضوی ،حافظ اسلم تصدق ،ممریز خان،شیخ ریاض،اقبال خان،افسر خان،انجمن تاجران واہ کینٹ کے صدر راجہ محمد سعید،راجہ عامر سعید،خیراللہ خان،ملک ثاقب ممتاز ،ظہیر الدین بجاڑ،حاجی مسعود، جعفر حسین،رانا سرور،ملک بشیر،ملک غلام بانی ،میاں مشتاق،اظہر حسین،راشد خان،ملک مسعود،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ پروفیسر مقصود ایوب نے ادا کئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题