تربیلا ڈیم کی 1400 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور (یواین پی) تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹس بند ہو جانے کا انکشاف۔  رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا کے بیشتر بجلی کے پیدواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے ڈیم کے صرف 7 پیداواری یونٹس سے بجلی کی سپلائی جاری، جبکہ 10 پیدواری یونٹ بند ہو جانے سے تربیلا ڈیم کی 1400 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، جس کے باعث جمعرات کی صبح بجلی کے نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی کی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئی ہے۔وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے رات تک نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی پر قابو پا لینے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام کو تربیلا سے قومی گرڈ کو ملنے والی بجلی کی سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہو گیا، جس کے بعد باعث لاہور اور دیگر شہروں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme