ہارون آباد،ٹرانسفارمر چار دن سے خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن

Published on September 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

Har
ہارون آباد(یواین پی)گاؤں 81ون ایل کا ٹرانسفارمر چار دن سے خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی سینکڑوں دیہاتی افراد کا احتجاج اور نعرے بازی ،واپڈا والوں نے ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لیے رقم کا مطالبہ کر دیا احتجاجی دیہاتی افراد میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے نواحی گاؤں 81ون ایل کا ٹرانسفارمر چار دن سے خراب ہے جس کی وجہ سے پورے گاؤں کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے لوگ پانی سے بھی محروم ہو گئے بوڑھے افراد گھریلو خواتین اور بچوں کی حالت شدید حبس اور گھٹن کے موسم میں نہایت خراب ہو چکی ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ لوگ واٹر سپلائی کا پانی بوجہ خرابی ٹرانسفارمر نہ ملنے کے باعث مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں واپڈا ہارون آباد کے ایکٹنگ لائن سپرنٹنڈنٹ صوفی عبد الخالق اپنے عملہ کے ساتھ گاؤں پہنچا اور ٹرانسفارمر کو دور سے دیکھ کر لوگوں سے کہا کہ ہمیں ہماری مطلوبہ رقم دو پھر ہم اس ٹرانسفارمر کو بدلیں گے دیہاتی افراد نے جمع ہو کر بڑی تعداد میں سخت احتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاجی دیہاتیوں چوہدری محمد یوسف ،میاں محمد شفیع ،حافظ محمد امیر ،چوہدری محمد فریاد ،محمد شعیب خٹک ،محمد سمیع اللہ ،بابا چراغ ،محمد حسین ،محمد عباس ،مرتضی ،محمد رمضان ،محمد اسلم کا کہنا ہے کہ جب بھی ٹرانسفارمر خراب ہو تا ہے تو ہم سے بھاری رقم مانگی جاتی ہے اور رشوت کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اس خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے گاؤں کے لوگ کم ازکم تین لاکھ روپے پہلے ہی دے چکے ہیں ہر بار خراب ٹرانسفارمر کی ذرا سی مرمت کر کے لگا دیتے ہیں اور پھر دوبارہ خراب ہو جاتا ہے لگتا ہے کہ واپڈا والوں نے اس خرابی کو کاروبار اور طریقہ واردات بنا لیا ہے ہمیں وزیر اعظم پاکستان ،وزیر پانی و بجلی واپڈا اور سیکرٹری واپڈا اس ظلم سے نجات دلائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes